ریما خان کی تُرک اداکار جلال کے ہمراہ ویڈیو وائرل

بول نیوز  |  Feb 22, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سنیئر اداکارہ ریما خان تُرک اداکار جلال کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریمان خان کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی نئی تصاویر اور ویڈیوز سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ترکی میں موجود ہر لمحے کو یاد گار بنانا چاہتی ہیں۔

متعلقہ خبراداکارہ ریما خان کی ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان کی سوشل میڈیا پر...

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

اداکارہ کی جانب سے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ تُرک اداکار جلال کے ہمراہ موجود ہیں۔

گزشتہ دن ریما خان ترکی پہنچیں تھیں جہاں اُن کا پاکستان ارطغرل غازی کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔

ریما خان کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گزشتہ دن ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ بھی گئی تھیں۔

ریما خان کی جانب سے اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ اسلامی تاریخ پر مبنی معروف تُرک سیریز ‘ ارطغرل غزای’ میں سپاہی عبدالرحمٰن خان کا کردار ادا کرنے والے جلال کے ساتھ دیکھا سکتا ہے ۔

ویڈیو میں ریمان خان اور جلال پاکستان اور ترکی کی دوستی کا نعرہ لگا رہے ہیں۔

ریما خان کا کہنا ہے کہ ‘دل دل پاکستان جان جان ترکی،’ جبکہ یہی نعرہ جلال بھی دہرا رہے ہیں۔

ریما خان نے کیپشن میں لکھا کہ ‘دل دل پاکستان، جان جان ترکی، پاکستان ترکی دوستی زندہ باد۔’

ترکی میں موجود ریما خان آج کل خوب ترکی کھانوں اور تُرکی کی خوبصورتی سے محظوظ ہو رہی ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More