’فیشن نہ ہوا پھانسی کا پھندا ہوگیا‘

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

کراچی (ویب ڈیسک )حال ہی میں کراچی میں دو روزہ فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) 2021 کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں متعدد ڈیزائنرز نے بہار اور موسم سرما کی مناسبت سے اپنی کلیکشن نمائش کے لیے پیش کی تھی۔دو روزہ فیشن پاکستان ویک میں جہاں ڈیزائنرز کی کلیکشن کو خوب سراہا جا رہا ہے وہیں سوشل میڈیا پر ڈیزائنر عظمیٰ بابر کے لہنگے کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔اداکارہ و ماڈل امر خان نے ایف پی ڈبلیو میں پاکستانی ڈیزائنر عظمیٰ بابر کا ڈیزائن کردہ آئیوری رنگ کا لہنگا زیب تن کیا تھا جس کی کھڑے کالر والی منفرد چولی پر صارفین ماڈل امر پر تنقید کر رہے ہیں۔ایک صارف نے امر خان کے لباس پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ ’یہ گلے والی چیز تو ایکسیڈنٹ کے بعد پہنتے ہیں‘۔بینش نے کہا کہ ’فیشن نہ ہو گیا پھانسی کا پھندا ہو گیا‘۔ایک صارف کہتی ہیں کہ ’ایسا لگ رہا ہے کہ یہ زخمی ہیں‘۔شمائلہ کہتی ہیں کہ ’کیا اس کی گردن ٹوٹی ہوئی ہے یا کچھ اور ہے‘۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More