پاکستان سپر لیگ 2021ء کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 194 رنز کا ہدف دیدیا۔

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 2021ء کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 194 رنز کا ہدف دیدیا۔تفصیلات مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز کپتان محمد رضوان اور کرس لائن نے کیا جبکہ پشاور زلمی کی طرف سے پہلا اوور محمد عمران جونیئر نے کیا۔پہلے کھیلنے والی ٹیم ملتان سلطانز کا آغاز اچھا نہ تھا، محمد عرفان نے کرس لائن کو دوسرے ہی اوور میں چلتا کیا ۔ آسٹریلوی بیٹسمین 1 سکور بنا سکے، سلپ پر حیدر علی نے شاندارکیچ تھاما۔ کپتان محمد رضوان 28 گیندوں پر 41 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد عمران جونیئر کی گیند پر امام الحق نے کیچ پکڑا۔مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود اور جیمز وینس نے زبردست انداز میں بیٹنگ کی اور وکٹ کے چاروں اطراف شارٹس کھیلے، دونوں کے درمیان 50 رنز کی پارٹنر شپ 29 گیندوں پر بنی۔صہیب مقصود نے 21 گیندوں پر 36 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ جیمز وینس 84 سکور کی جارحانہ باری کھیل کر ثاقب محمود کا نشانہ بن گئے۔ریلی روسو 14 اور خوش دل شاہ 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 193 رنز بنائے ہیں۔ثاقب محمود نے دو، محمد عمران، محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ وہاب ریاض سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے، پشاور زلمی کے کپتان کو 4 اوورز میں 51 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More