پی ایس ایل سیزن 6 : ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کو 194 رنز کا ہدف

بول نیوز  |  Feb 23, 2021

پی ایس ایل سیزن  6کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دے دیا۔

پی ایس ایل کے پانچویں میں ملتان سلطانز کی جانب سے جیمز ونز نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ رضوان نے 41 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب محمود نے 2 وکٹیں حاصل کی۔

یاد رہے کہ پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر ان کا اسکور صفر ہے۔

دونوں ہی اس وقت اپنی جیت کا کھاتا کھولنے کے لیے بے چین ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More