رمضان المبارک میں موسم کیساہوگا؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

ریاض (ویب ڈیسک )سعودی ماہرِ فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق کا کہنا ہے کہ 'العقارب' کا موسم (فلکیاتی اصطلاح) تقریبا 20 روز بعد ختم ہو جائے گا اور اس کے بعد 'الحمیمین' کا موسم شروع ہو جائے۔ یہ گرم موسم بہار شمار ہوتا ہے جو دن اور رات کے اوقات میں نیم معتدل رہتا ہے۔الزعاق کے مطابق مملکت میں یکم رمضان 13 اپریل کو ہو گا۔ اس کے آغاز پر موسم بہار اور اختتام پر موسم گرما ہو گا۔ شوال کے مہینے کے اختتام کے ساتھ ہی شدید گرمی آ جائے گی۔سعودی ماہر فلکیات نےمزید کہا کہ الکنہ کا موسم (فلکیاتی اصطلاح) 40 روز کی مدت کا ہوتا ہے۔ یہ رمضان کے دوسرے عشرے میں آئے گا۔ الکنہ سیزن کی نصف مدت گزر جانے کے بعد بارشوں کا قدرتی موسم اختتام پذیر ہو جائے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More