بلدياتی اداروں کے62ملازمين کوعہدوں سے ہٹاديا

بول نیوز  |  Feb 24, 2021

سندھ ميں مختلف بلدياتی اداروں کے62ملازمين کوعہدوں سے ہٹاديا گيا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بلديات سندھ کے 62 افسران و ملازمین کی سروس کی تصدیق نہ ہونے پر پوسٹنگ سے ہٹایا گیا، محکمہ بلديات نے ملازمين کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹيفکيشن جاری کرديا۔

ملازمين ویریفیکیشن کيلئے پیش نہیں ہوئے، نہ ہی سروس ریکارڈ فراہم کیا اور مذکورہ تمام افسران و ملازمین کا تعلق کونسل سروس سے ہے۔

محکمہ بلديات نے ملازمین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More