کرس گیل کے گگلی چیلنج پر حسن علی کی ڈانس ویڈیو وائرل

روزنامہ اوصاف  |  Feb 24, 2021

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کی جانب سے متعارف کروائے گئے گگلی چیلنج پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی کھلاڑی حسن علی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ہینڈل کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں حسن علی کو گگلی چیلنج پر ڈانس کرتے ہوئے جا سکتا ہے۔ ٹوئٹر پر پاکستان سپر لیگ آفیشل ہینڈل کی جانب سے پی ایس ایل شائقین کو بھی گگلی چیلنج پر اپنی ویڈیو شیئر کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے سیزن میں گگلی چیلنج ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل نے حال ہی میں متعارف کروایا جس کی ویڈیو ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے آفیشل ہینڈل پر شیئر کی گئی تھی۔خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 کے میچز کراچی میں جاری ہیں، حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ اس سے قبل کے سیزن میں حسن علی پشاور زلمی کا حصہ تھے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More