پی ایس ایل میں پشاورزلمی کی نمائندگی کرنیوالے  انگلش کرکٹر،پاکستانی شائقین ،کھانوں کےدیوانے بن گئے

روزنامہ اوصاف  |  Feb 24, 2021

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹر ٹام کوہلر کیڈمور پاکستانی شائقین اور مقامی کھانوں کے شیدائی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹر ٹام کوہلر کیڈمور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پی ایس ایل کیلئے پشاور زلمی کا حصہ بننے پر فخر ہے اور کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزر رہاہے، شعیب ملک اور کامران اکمل جیسے تجربہ کار کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگروم شیئر کرنا یادگارہے، پاکستان بہترین ملک ہے، میں یہاں کے لوگ، کرکٹ مداحوں، کلچراورکھانوں کا مداح بن گیا ہوں۔ واضح رہے کہ ٹام کوہلر کیڈمور پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں جنہوں نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گئے میچ میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی اور اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ کی پہلی جیت دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More