آل پاکستان گرلزانڈر19 جونیئر سکواش چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

پشاور(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان گرلزانڈر19 جونیئر سکواش چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی گزشتہ روز پشاور کے قمرزمان سکواش کمپلیکس میں ہونیوالے گرلز کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل کے مقالے منعقد ہوئے اس موقع پر چیف آرگنائزر منور زمان ‘ایگزیکٹو کمیٹی سکواش ایسوسی ایشن کے ممبر وزیر محمد‘شیر بہادر دیگرآفیشلز بھی موجود تھے‘گزشتہ روز ہونیوالے انڈر19 مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں آرمی کی ثناء بہادر نے کے پی کی مائرہ حسین کے خلاف گیارہ پانچ ‘بارہ دس اور گیارہ چار ‘پنجاب کی صبغیٰ ارشد نے پنجاب ہی کی قطر الندیٰ کے خلاف گیارہ دو ‘گیارہ چھ اور گیارہ پانچ‘کے پی کی زہرہ عبداللہ نے کے پی کی ہی ام کلثوم کے خلاف گیارہ پانچ‘گیارہ آٹھ ‘آٹھ گیارہ اور گیارہ چھ جبکہ کے پی کی حراء عقیل نے کے پی کی ہی مناہل عقیل کے خلاف گیارہ چار ‘گیارہ پانچ اور گیارہ چھ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا سیمی فائنل میں کے پی کی حراء عقیل نے کے پی کی ہی زہرہ عبداللہ کے خلاف سات گیارہ ‘گیارہ نو ‘ گیارہ چھ اور بارہ دس سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاک آرمی کی ثناء بہادرنے پنجاب کی کے پی کی صبغیٰ ارشد کے خلاف بارہ دس ‘گیارہ آٹھ ‘آٹھ گیارہ اور گیارہ سات سے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا‘فائنل آج ہوگا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More