عائزہ کا دانش کے ساتھ منفرد فوٹو شوٹ

ہم نیوز  |  Feb 25, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کے ساتھ منفرد فوٹو شوٹ کرایا ہے۔ 

عائزہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں۔  تصاویر میں عائزہ اور دانش نے مغربی لباس زیب تن کر رکھا ہے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں واک کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

دانش اور عائزہ کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ترین جوڑوں میں کیا جاتا ہے، یہ جوڑا نا صرف عملی زندگی میں بہت کامیاب ہے بلکہ ان کی ذاتی زندگی کی بھی مثالیں دی جاتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

قبل ازیں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے ایک منفرد تصویر شیئر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 

تصویر میں عائزہ خان نے سرمئی اور سبز رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا اور وہ مسکراتے ہوئے ڈفلی بجا رہی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

مداحوں نے عائزہ خان کی اس منفرد مگر خوبصورت تصویر کے لیے بہت پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ عائزہ خان اپنے مداحوں کو یکے بعد دیگرے ہٹ ڈرامے دینے کے بعد آج کل ماڈلنگ کی جانب زیادہ متوجہ دکھائی دیتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More