ٹیموں کی پوزیشن اب تک کیا ہے؟ کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے زبردست خبرآگئی

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ایس ایل 6 میں آج آرام کا دن ہے، چھ میچز تک دونوں مقابلے جیت کر لاہور قلندرز نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے دونوں میچز میں شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔شہر قائد میں سجے کرکٹ میلے میں آج کھلاڑی آرام کریں گے، اب تک کھیلے گئے چھ میچز میں لاہور قلندرز نے خوب دما دم مست کیا، لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 9 وکٹ سے پچھاڑا، پھر پشار زلمی کو 4 وکٹ کی شکست دے کر چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد پانچ وکٹ سے ہرایا، اس سے پہلے ملتان سلطانز کو تین وکٹ کی شکست سے دوچار کیا، دو فتوحات کے ساتھ دو بار کی چیمپئن ریڈ شرٹس کے بھی چار پوائنٹس ہیں، دوسری پوزیشن پر قبضہ ہے۔ تیسرے نمبر پر میزبان ٹیم کراچی کنگز ہے۔نیلی جرسی نے ایونٹ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سات وکٹ سے ہرایا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے انہیں پانچ وکٹ کی شکست ہوئی، پشاور زلمی کے بھی دوہی پوائنٹس ہیں، پیلی شرٹس کو واحد کامیابی ملتان سلطانز کے خلاف چھ وکٹ سے ملی۔ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ملتان سلطانز پانچویں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے اور آخری نمبر پر ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More