اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی شہزاد رائے کے مداح بن گئے

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

اسلام آباد(ویب ڈیسک ): اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بچوں پر جسمانی تشدد روکنے کے لئے گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔23 فروری 2021 کو قومی اسمبلی میں بچوں پر جسمانی تشدد کے تدارک کا بل اکثریت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جسمانی سزاؤں سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما سمیت تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی تھیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بچوں پر تشدد روکنے کی گلوکار وسماجی کارکن شہزاد رائے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کہ زندگی ٹرسٹ کے سربراہ شہزاد رائے کی بچوں پر جسمانی تشدد کے تدارک کے لیے کوششیں قابل بچوں پر تشدد پر پابندی کا بل مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی مہناز اکبرعزیز نے اسلام آباد میں بچوں کو جسمانی سزا دینے کے خلاف احکام وضع کرنے کا بل پیش کیا جسے ایک شق میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی ترمیم کے بعد منظور کیا گیا۔ بل کے متن میں کہا گیا تھا کہ سرکاری و غیر سرکاری، کام کرنے کی جگہ، تعلیمی اداروں، مدارس، ٹیوشن سینٹرز میں بچوں پر جسمانی تشدد کی ممانعت ہو گی۔ستائش ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More