کوشش کی جائے کہ غریب آدمی پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ پڑے، وزیر اعظم

بول نیوز  |  Feb 25, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوشش کی جائے کہ غریب آدمی پر مزید کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیا ضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کو ملک میں گندم کی اگلے مالی سال 22-2021 کی پیداوار، کھپت اور ضروریات کے تخمینوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ مستقبل کی ضروریات اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ابھی سے جامع منصوبہ بندی کی جائے جبکہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوروں کے خلاف سخت ترین قانونی اقدامات اٹھائے جائے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ صوبوں کے مابین روابط مزید مستحکم کیے جائیں تاکہ قیمتوں میں فرق ختم کیا جا سکے جبکہ کھیت سے مارکیٹ تک منتقلی اور تمام دیگر عوامل میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سسٹم کو شفاف بنایا جا سکے تاکہ کسان اور صارفین دونوں کو اچھی قیمت مل سکے جبکہ خورد ونوش کی اشیا کے لیے جدید خطوط پر ذخیرہ کرنے کے لیے گوداموں کی تعداد بڑھائی جائے۔

اجلاس میں مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، سید فخر امام، ڈاکٹر عشر ت حسین ، ندیم بابر، ڈاکٹر وقار مسعود، تابش گوہر، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، پنجاب کے وزیر خوراک عبدالعلیم خان، وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، چیئرمین ایف بی آر اور اعلی حکام شریک ہوئے جبکہ چیف سیکریٹری بنجاب اور خیبر پختونخوا ویڈیو لنک کے ذریعے سے شریک ہوئے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More