پاکستان کا سری لنکا کو کروڑوں ڈالر دینے کااعلان

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے سری لنکاکوڈیڑھ کروڑ ڈالر کی امداد کی پیشکش کر دی ہے۔ اس رقم کو سری لنکا کے دفاع اورقومی سلامتی کے شعبوں پر خرچ کیا جائے گا۔ یہ اقدام وزیر اعظم عمران خان کےحالیہ دورہ سری لنکا کے دوران اٹھایا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ سری لنکا کو جاری کی جارہی امداد ش د ت پ س ن دی سے نمٹنے کےلئے ہے۔رپورٹ کے مطابق اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کی سپورٹس کمیونٹی کے ساتھ ایک اجلاس میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے عمران خان ہائی پرفارمنس سپورٹس سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سری لنکن ریزورٹ آف کینڈی کی یونیورسٹی آف پیراڈینیا میں ایشیئن تہذیب و ثقافت کے مرز کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More