زمینوں پر قبضہ، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے 4افسران معطل

سماء نیوز  |  Feb 26, 2021

لینڈ مافیا سے تعلقات پر ملير ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے 4 افسران کو معطل کرديا گيا، چاروں افسر وسيع پيمانے پر زمينوں پر قبضے کرانے ميں ملوث پائے گئے۔

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زمینوں پر قبضے کے معاملے پر وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر ایم ڈی اے کے 4 افسران کو معطل کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسران کو معطل کیا گیا ان میں گريڈ 19 کے ڈائريکٹر ليگل افيئرز ايم ڈی اے عرفان بيگ، ایکسیئن حسنین ایوب، ايگزيکٹو انجینئر لئيق احمد اور اسسٹنٹ انجینئر ذیشان حسین شامل ہیں۔

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چاروں افسران کو انکوائری رپورٹ آنے کے بعد معطل کیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ چاروں افسر وسيع پيمانے پر زمينوں پر قبضے کرانے ميں ملوث پائے گئے۔

نیو ملیر ہاؤسنگ اسکیم اور زمینوں پر قبضے کے معاملے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ناصر خان کا عہدہ بھی خطرے میں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More