اُون کی موٹی تہہ میں چُھپی بھیڑ جو ’پانچ سال تک نظروں سے اوجھل رہی‘

اردو نیوز  |  Feb 26, 2021

آسٹریلیا کے بیابان میں گھومنے والی ایک جنگلی بھیڑ پر لدی 35 کلوگرام وزنی اون ہٹا لی گئی ہے جو پانچ سال کے عرصے میں اس کے جسم پر جمع ہوئی تھی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق باراک نامی اس بھیڑ کا جسم برسوں سے صفائی نہ ہونے کے باعث مٹی اور گرد سے اٹ چکا تھا اور یہ مقامی افراد کی نظروں سے اوجھل رہی۔

ایڈگر مشن فارم سینکچوری نامی جانوروں کی پناہ گاہ نے فیس بک پر لکھا ہے کہ ’اس بھیڑ کو وکٹورین سٹیٹ کے ایک جنگل میں پایا گیا اور میلبرن شہر کے شمال میں واقع پناہ گاہ لے جایا گیا۔‘

پناہ گاہ کی بانی پیم آہرن نے آسٹریلوی خبر رساں اداے نائن نیوز کو بتایا کہ ’انہیں یقین نہیں آرہا تھا کہ اُون کی اس موٹی تہہ کے نیچے واقعی ایک زندہ بھیڑ تھی۔‘

اس بارے میں اندازہ لگاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’اس بھیڑ کا اونی کوٹ تقریباً پانچ سال سے نہیں اتارا گیا تھا۔‘

 

اتنے وزن میں زندہ رہنے کے باوجود باراک عالمی ریکارڈ نہ قائم کر سکی (فوٹو: اے ایف پی)دنبوں کے جسم سے اگر اُون نہ اتاری جائے تو انہیں چلنے میں مشکل پیش آتی ہے اور اگر ایک سال تک ان پر سے صفائی نہ کی جائے تو وہ جنگلات میں زندہ نہیں رہ سکتے، خاص طور پر آسٹریلیا کے اکثر گرم اور خشک موسم میں۔

تاہم اتنے وزن میں زندہ رہنے کے باوجود باراک عالمی ریکارڈ نہ قائم کر سکی۔ 2016 میں کرس نامی بھیڑ کے جسم سے 41 کلو بھاری اون ہٹائی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More