پاکستان ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف سنجیدہ ہے، وزیر خارجہ

بول نیوز  |  Feb 26, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف سنجیدہ ہیں کیونکہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف قانون سازی کے لئے بھرپور کاوشیں کرہا ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے ایف اے ٹی ایف اور سیز فائر معاہدے کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ے کہا ہے کہ ہم نے قانون سازی سمیت اس حوالے سے بھرپور کاوشیں کیں ہیں اور ہماری کاوشیں اس بات کی عکاسی کر رہی ہیں کہ کہ پاکستان ٹیررفنانسنگ اورمنی لانڈرنگ کےخلاف سنجیدہ ہے۔

وزیر خٓرجہ کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان نے 27 میں سے 24 پوائنٹس پر مکمل عملدرآمد کرلیا ہے۔

شاہ محمود وریشی کا کہنا تھا کہ رواں سال جون تک ہم انشاءاللہ بقیہ تین پوائنٹس پر بھی عملدرآمد کر لیں گے ۔

انہوں نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ پاکستان نے یہ اقدامات صرف ایف اے ٹی ایف کیلئے نہیں بلکہ اپنے قومی مقاصد میں کیے ہیں کیونکہ پاکستان نے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے ۔

وزیر خارجہ نے سیز فائر کے معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈی جی ایم او کا رابطہ اور  سیز فائر معاہدے کی پاسداری پر آمادگی مثبت قدم ہے، یہ پیشرفت خوش آئندہ ہے اور اس سے لوگوں کوتحفظ ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان پہلے دن سےکہہ رہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ہی ممکنہ راستہ ہیں ۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More