شنیرا نے کراچی کی سڑکوں کی مرمت کرنے کا مشورہ دیدیا

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

کراچی (ویب ڈیسک )سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم نے سندھ پولیس میں اسکیٹنگ فورس کو دیکھتے ہوئے کراچی کی سڑکوں کی مرمت کرنے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شنیرا اکرم نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’کیا ہمیں پہلے کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کوٹھیک نہیں کرنا چاہیے؟‘شنیرا اکرم نے لکھا کہ ’سڑکوں کی مرمت کے بعد ہی ہمیں اپنی پولیس میں اسکیٹنگ فورس کا اضافہ کرنا چاہیے۔‘سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اُن کی حمایت کر رہی ہے۔واضح رہے کہ سندھ پولیس حکام نے ٹریفک جام میں اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لیے اسکیٹنگ فورس میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ابتدائی طور پراسکیٹنگ فورس 20 افراد پر مشتمل ہے، جس میں 10 خواتین اور 10 مرد شامل ہیں۔یہ فورس ٹریفک جام اور مخصوص حالات میں اُن متاثرہ مقامات پر پہنچے گی جہاں ان کی ضرورت ہوگی۔پولیس حکام کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں اسکیٹنگ فورس پولیس اسکواڈ کا حصہ ہے۔Wouldn’t it be wiser to fix the roads of Karachi first, then put our police on Rollerblades??

— Shaniera Akram (@iamShaniera) February 24, 2021
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More