روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہاہے۔ اس کاروباری ہفتے میں مسلسل چوتھے روز ڈالر کا ریٹ گر گیا ہے۔ اورڈالر کی قیمت روپے کےمقابلے میں 30پیسے کم ہو گئی ہے۔کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار روز میں ڈالر کی قدر انٹربینک میں 64 پیسے کم ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 35 پیسے کم ہوکر 158 روپے 60 پیسے ہے۔انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کم ہوکر 158 روپے 46 پیسے ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چھ ماہ میں ڈالر روپے کےمقابلے میں 12روپے تک سستا ہوا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More