محمد یوسف نے فہیم اشرف کی بیٹنگ میں بہتری کی اصل وجہ بتا دی،خبر پڑھ کرآپ یقین نہیں کرینگے

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی بیٹنگ میں بہتری اور تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے کی وجہ بتا دی ۔محمد یوسف کا کہنا ہے کہ محنت کا کریڈٹ فہیم اشرف کو جاتا ہے ، ان کے توازن اور شاٹس کھیلنے کے لیے ٹائمنگ پر کام کیا گیا ہے۔بیٹنگ کوچ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر محمد یوسف نے کہا کہ فہیم اشرف کو جو بتایا گیا اس نے عمل کیا، فہیم کو توازن اور شاٹس کھیلنے کیلئے وزن آگے منتقل کرنے پر کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‏ فہیم اشرف بال پھینکنے سے قبل ہی شاٹس کھیلنے کیلئے آگے آجاتے تھے، شاٹس کھیلنے کیلئے ان کے پاس وقت نہیں رہتا تھا۔یوسف کاکہنا ہے کہ ‏ فہیم اشرف کی بیٹنگ میں بہتری سے ٹیم کو فائدہ ہو رہا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More