نظریاتی کارکن پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،اسد عمر

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ نظریاتی کارکن پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراسد عمرنے کہاکہ تحریک انصاف کی ریڑھ کی ہڈی اس کے نظریاتی کارکن ہیں جو بے لوث پاکستان کی بہتری کے لئے عمران خان کی جدوجہد میں شامل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خصوصی طور پر میں ظہور آغا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پارٹی لیڈرشپ کے فیصلے پر عمل کیا اور خان کے سچے سپاہی ہونے کا ثبوت دیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More