پی ایس ایل 6: لاہور قلندرز کا سست آغاز، اوپنرز آؤٹ

بی بی سی اردو  |  Feb 26, 2021

کرکٹ
Getty Images

پی ایس ایل 6 کا ساتواں میچ آج کراچی میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جہاں سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل لاہور نے آٹھ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 40 رنز بنائے تھے۔ اس وقت کریز پر جو ڈینلی اور محمد حفیظ موجود ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

لاہور کی جانب سے فخر زمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ اننگز کے چوتھے اوور میں سہیل اختر سات کے انفرادی سکور پر بریتھ وائٹ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد پانچویں اوور میں فخر زمان نوجوان بولر شاہنواز دھانی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے نو رنز بنائے تھے۔

پی ایس ایل 2021 میں اس سے قبل لاہور قلندرز نے اپنے دونوں میچ جیتے ہیں جبکہ ملتان سلطان نے اپنے دونوں میچ ہارے ہیں۔

لاہور قلندرز کی ٹیم: فخر زمان، محمد حفیظ، جو ڈینلی، سہیل اختر، بن ڈنک، سمٹ پٹیل، ڈیوڈ ویز، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف، سلمان مرزا

ملتان سلطانز کی ٹیم: محمد رضوان، کرس لین، جیمز ونس، رائلی روسو، صہیب مقصود، خوش دل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھ وائٹ، سہیل خان، عثمان قادر، شاہنواز دھانی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More