عراقی عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، شاہ محمود قریشی

بول نیوز  |  Feb 26, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عراقی وزیر دفاع کی وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے مابین گہرے دو طرفہ برادرانہ مراسم ہیں اسی لئے پاکستان عراق کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور عراق کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، عراق کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان، ترقیاتی، دفاعی و باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ عراقی وزیر دفاع جمعہ عناد سعدون الجبوری کی وزارتِ خارجہ آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جمال نے عراقی وزیر دفاع کا خیر مقدم کیا ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More