عراقی وزیر دفاع کی جنرل ندیم رضا سے ملاقات

بول نیوز  |  Feb 26, 2021

پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے عراقی وزیر دفاع   کی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے عراقی وزیر دفاع   کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ہوئی ہے۔

جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر آمد پرJuma Enad Sadoon Khattab Al Jibori عراقی وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ملاقات میں سیکیورٹی و دفاعی تعاون کےفروغ سے متعلق امور سمیت  عالمی و خطے کے سیکیورٹی ماحول پر بات چیت کی گئی۔

عراقی وزیر دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کے پروفیشنلزم اور دہشت گردی کی جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More