پی ایس ایل 6: لاہور کا ملتان کو کامیابی کے لیے 158 رنز کا ہدف

بی بی سی اردو  |  Feb 26, 2021

پی ایس ایل 6 کا ساتواں میچ آج کراچی میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جہاں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیتنے کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا ہے۔

لاہور قلندرز کی اننگز کی خاص بات محمد حفیظ کی جارحانہ بیٹنگ رہی۔ انھوں نے 35 گیندوں پر 59 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوئے۔ لاہور نے اپنے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 157 بنائے تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پی ایس ایل 2021 میں اس سے قبل لاہور قلندرز نے اپنے دونوں میچ جیتے ہیں جبکہ ملتان سلطان نے اپنے دونوں میچ ہارے ہیں۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ لاہور کی جانب سے فخر زمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ اننگز کے چوتھے اوور میں سہیل اختر سات کے انفرادی سکور پر بریتھ وائٹ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد پانچویں اوور میں فخر زمان نوجوان بولر شاہنواز دھانی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے نو رنز بنائے تھے۔

اس کے بعد محمد حفیظ اور جو ڈینلی کے درمیان 56 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار شراک ہوئی۔ جو ڈینلی 31 رنز بنانے کے بعد بریتھ وائٹ کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

تاہم اس کے اگلے ہی اوور میں عثمان قادر نے بن ڈنک کو آؤٹ کر دیا۔ وہ دوگیندوں پر صرف ایک رن بنا سکے تھے۔ محمد حفیظ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔ وہ سترہویں اوور میں رن آؤٹ ہوگئے۔

ڈیوڈ ویسا بھی آخری اوورز میں تیز اننگز نہیں کھیل سکے۔ وہ 141 کے مجموعی سکور پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کرکٹ
Getty Images
آج فخر زمان صرف نو رنز بنا سکے

لاہور قلندرز کی ٹیم: فخر زمان، محمد حفیظ، جو ڈینلی، سہیل اختر، بن ڈنک، سمٹ پٹیل، ڈیوڈ ویسا، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی، حارث رئوف، سلمان مرزا

ملتان سلطانز کی ٹیم: محمد رضوان، کرس لین، جیمز ونس، رائلی روسو، صہیب مقصود، خوش دل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھ وائٹ، سہیل خان، عثمان قادر، شاہنواز دھانی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More