پی ایس ایل 6: گلیڈی ایٹرز کا زلمی کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف

ہم نیوز  |  Feb 26, 2021

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور ڈیلپورٹ نے کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔

گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گر گئی جب ڈیلپورٹ محمد عمران خان کی گیند پر امام الحق کو کیچ تھما بیٹھے۔

دوسری وکٹ کے لیے فاف ڈوپلسی اور صائم میں 33 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ دونوں بلے باز کریز پر سیٹ لگ رہے تھے کہ اس دوران صائم رن آؤٹ ہو گئے۔

اس موقع پر کپتان سرفراز احمد کریز پر آئے اور انہوں نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 81 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

King of Karachi 👑 😤

Some of the best shots from ‘s innings today | #MatchDikhao | #PZvQG pic.twitter.com/HhmeqWvA60

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2021

ان کا ساتھ اعظم خان نے دیا جنہوں نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔

On the roof! That's one of the biggest sixes the NSK has ever seen! 😱 | #MatchDikhao | #PZvQG pic.twitter.com/Ja6zZlwijg

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2021

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب محمود 3 ،وہاب ریاض 2 اورمحمد عمران نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل 6 کا فائنل کو جیتے گا؟ میاں مٹھو نے بتادیا

پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی نے دو میچ کھیل رکھے ہیں جن میں سے ایک میں کامیابی اور ایک میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو میچ کھیلنے کے باوجود پوائنٹس ٹیبل پر اپنا کھاتا کھولنے میں ناکام رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More