حکومت کی ناکامی ان کی سینیٹ انتخابات میں ناکامی کا بڑا سبب بنتی جارہی ہے، شازیہ مری

روزنامہ اوصاف  |  Mar 02, 2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و ایم این اے شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ ‏حکومت کی ناکامی ان کی سینیٹ انتخابات میں ناکامی کا بڑا سبب بنتی جارہی ہے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈروں کے معاملے پر ان کے ممبران کو ہی اعتراضات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ الیکشن کیلئےکارکردگی بہت اچھی ہے اور انہوں نے اپنی انتخاباتی مہم کیلئے حکومتی ، اتحادی و اپوزیشن ممبران سے بات کی ہے، ہمیں یقین ہےکہ یوسف رضا گیلانی کو اچھا ریسپانس ملے گا ۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت سینیٹ کا ووٹ خفیہ ہوتا ہے اور سینیٹ میں ممبران کو عام انتخابات کی طرح ووٹ کا حق حاصل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ‏پی ڈی ایم کا لانگ مارچ حکومت کے خلاف اگلا قدم ہوگا اور ‏پی ڈی  ایم ایک تحریک ہے جو چلتی رہے گی جب تک وہ اپنے مقاصد نہیں حاصل کرلیتی ۔ شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہ عوام کو نالائق حکومت سے چھٹکارا دلانے کیلئے ہی  پی ڈی ایم کا قیام ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی معاشی حالات سے لوگ پریشان ہیں اور موجودہ نالائق اور  نااہل حکومت سلیکٹ کر کے عوام کے اوپر  مسلط کر دی گئی ہے جو کہ  دن بدن مہنگائی میں اضافہ کر رہی ہے اور عوام کو کوئی ریلیف  نہیں مل رہا ہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More