پنجاب ایمرجنسی سروس بل کثرت رائے سے منظور۔۔ ریسکیو 1122 کو خودمختار ادارہ بنا دیا گیا

روزنامہ اوصاف  |  Mar 02, 2021

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب ایمرجنسی سروس بل کثرت رائے سے منظور۔۔ ریسکیو 1122 کو خودمختار ادارہ بنا دیا گیاْتفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس میں ایمرجنسی سروس ترمیمی بل 2021ء کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔پنجاب ایمرجنسی سروس بل کے تحت ریکسیو 1122 کو خود مختار ادارہ بنا دیا گیا ہے۔بل کے تحت ڈی جی ریسکیو 1122 کو صوبائی سیکرٹری کے اختیارات مل گئے ہیں۔ بل منظوری کے تحت ڈویژن اور ضلعی سطح پر ایمرجنسی آفیسرز تعینات کیے جائیں گے جو ڈویثزن کی سطح آفسیرز ڈویژنل آفیسرز کہلائیں گے۔زرائع کے مطابق ایمرجنسی آفیسرز کو اگلے گریڈ میں ترقی کا فیصلہ سیکشن کمیٹی کے اختیار میں ہوگا۔ تمام ترقیاتی 17 سالہ کارگردگی سے مشروط ہوگی۔ ترقی کیلئے پروموشن کورس اور فزیکل فٹنس لازم قرار دی گئی ہے۔ریسکیو آفیسرز گریڈ گیارہ میں کام کرے گا اور 12 سکیل میں کارگردگی بیس پر ترقی کر سکیں گا۔یاد رہے کہ یہ بل مسلم لیگ (ق) کی رکن اسمبلی خدیجہ فاروقی نے پیش کیا تھاجسے ایوان نے بل کی متفقہ طور پر منظوری دی۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More