یوسف رضا گیلانی کے بیٹےکی ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتانے کی ویڈیو وائرل

روزنامہ اوصاف  |  Mar 02, 2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کل سینیٹ الیکشن ہیں۔ اورسب کی نظریں اسلام آباد کی سیٹ پر ہیں جہاں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ مد مقابل ہوں گے۔اب یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں وہ سامنے موجود کچھ لوگوں کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ویڈیو میں علی حیدر گیلانی مبینہ طور پر ایک رکن کو ووٹضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں جبکہ یہ واضح بھی نہیں کہ ویڈیو میں موجود افراد کون ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا گیا کہ نمبرز یاد رکھنا ہے۔خیال رہے کہ یہ ویڈیو حکمران جماعت تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ اور ان کے سرکردہ افراد کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اب کیا کہیں گے؟ کیا ووٹ کی عزت صرف تب یاد آتی ہے جب آپکو شکست ہو جائے؟ ووٹ کی اس خریدو فروخت کا دفاع اب کس طرح کریں گے؟#ہار_چور_ووٹ_چور pic.twitter.com/er3IX5PEZV

— PTI (@PTIofficial) March 2, 2021
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More