شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

روزنامہ اوصاف  |  Mar 08, 2021

کراچی ن( مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں مبینہ رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے اہلکار کو معطل کردیا گیا۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے مبینہ رشوت کے عوض لائسنس بنانےوالے اہلکار اسلم میرانی کو معطل کردیا۔ذرائع کے مطابق اسلم میرانی 2500 روپے سے 3 ہزار روپے کے عوض لائسنس بنا کر دیتا تھا، اہلکار بغیر میڈیکل چیک اپ اور ڈرائیونگ کا امتحان لیے لائسنس بنا کر دیتا تھا۔یاد رہے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز نے شہری کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو نشر کی تھی، اہلکار اسلم میرانی کو معطل کرکے ڈی ایس پی ارشد صدیقی کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More