روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا

روزنامہ اوصاف  |  Mar 08, 2021

لاہور (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 4 پیسے سستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کی طرف جا رہا ہے، ریکارڈ ترسیلات زر، ملکی معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں، آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کا قرض پروگرام بحال ہونے کے بعد روپیہ مزید تگڑا ہو رہا ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان چیزوں کے علاوہ سب سے بڑی وجہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام ہےکیونکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران اوور سیز پاکستانیوں نے کروڑوں ڈالر اکاؤنٹس میں جمع کروائے ہیں جبکہ قوی امید ہے کہ آئندہ یہ سلسلہ بھی جاری رہے گا جس کے بعد امید کی جا سکتی ہے کہ روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی مزید سستی ہو سکتی ہے اگر ڈالر کی 155 روپے کی نفسیاتی حد ٹوٹ جاتی ہے تو روپے کے مقابلے میں ڈالر 150 روپے کی سطح کے قریب پہنچ سکتا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابقرواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 4 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 157 روپے 12 پیسے سے گر کر 157 روپے 8 پیسے ہو گئی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More