پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

روزنامہ اوصاف  |  Mar 08, 2021

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کے بیان کےت مطابق بحری مشقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کے علاوہ امریکا،جاپان، روس اور عمان کے بحری جہازوں نے شرکت کی۔۔دو طرفہ مشقوں کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیاگیا۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ خطے میں بحری قذاقی کےتدارک اورسمندری راستوں کو محفوظ بنانے کی بین الاقوامی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ دیگر ممالک کیساتھ یہ بحری مشقیں سمندری تحفظ اورعلاقائی امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔۔بحری مشقوں کا مقصد مختلف ممالک کی بحری افواج کے ساتھ تعلقات اور آپریشنز کو مزید فروغ دینا ہے۔۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More