وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

روزنامہ اوصاف  |  Mar 08, 2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس، مریم کے ایجنسیز سے متعلق بیانات کی سخت مذمت۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حکومتی ترجمانوں نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ملکی ایجنسیز سے متعلق بیانات کی سخت مذمت کی۔اجلاس کے دوران سینیٹ انتخابات، اعتماد کے ووٹ کے بعد کی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن ایکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ٹکٹس چلنے کے بیان پر ممکنہ قانونی کاروائی پر بحث کی گئی۔ مریم نواز کے ایجنسیز سےمتعلق بیان بازی کا بھی جائزہ لیا گیا اور لیگی نائب صدر کے ملکی ایجنسیز سے متعلق بیانات کی سخت مذمت کی گئی۔حکومتی ترجمانوں کا کہنا تھا کہ چوری کا الیکشن جیتنے پر خوشیاں منائی گئیں، اگر ہاؤس کا اعتماد نہیں تھا تو فوزیہ ارشد کیسے کامیاب ہوئیں؟ ہاؤس کی وِل نہ ہوتی تو نا خاتون جیتتی نا اعتماد کا ووٹ ملتا۔اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن کے انتظامی معاملات پر بھی سوالات کیے گئے، اور کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کی اخلاقیات تباہ کر دیں گئیں، روایت بن چکی ہے کہ پہلے پیسا لگا کر اقتدار میں آؤ، پھر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر پیسہ واپس نکلواتے ہیں، کرپشن کر کے نیلسن مینڈیا کی طرح تقاریر جھاڑتے ہیں، کچھ صحافی بھی ہائیکورٹ پہنچ گئے کہ منڈیلا کو بولنے دیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More