ٹوئٹر کےپہلے ٹوئٹ کی قیمت 25لاکھ ڈالر

سماء نیوز  |  Mar 22, 2021

فوٹو: ٹوئٹر

سماجی رابطے سائٹ ٹوئٹر پر سب سے پہلے ٹویٹ کی بولی 25لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

 ٹوئٹر کے بانی جيک ڈورسی نے چوبيس کيريکٹر پر مشتمل پہلا ٹوئٹ آج سے 15سال پہلے کمپنی کے قيام کا کيا تھا جس کے اسوقت ہر حرف کی قیمت تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔

سب سے پہلے ٹوئٹ کی بولی 15سال بعد پہلے ٹوئيٹ کی بولی 25 لاکھ ڈالر يعنی تقريبا (39 کروڑ روپے) لگائی گئی ہے۔

 ٹوئٹر کی 15ویں سالگرہ کے موقع پر شريک بانی جيک ڈورسی نے اپنا پہلا ٹوئٹ فروخت کے ليے پيش کيا۔

ٹوئٹرکے بانی نے اپنے پہلا ٹوئٹ 21مارچ سن 2006 میں کیا تھا جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ ’جسٹ سيٹنگ اپ مائی ٹوئٹر‘۔

کسانوں کااحتجاج: 1200ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم

بولی کے بعد خريدار کو يہ ٹوئٹ اين ايف ٹی فارميٹ ميں پيش کيا جائے گا جس پر بانی ٹوئٹر جيک ڈروسی کے ڈيجيٹل دستخط بھی موجود ہوںگے جبکہ اصل ٹوئٹ ٹوئٹر پر عوام کے ليے دستياب رہے گا۔

ٹوئٹر کے چيف ايگزيکٹو جيک ڈورسی کے مطابق نيلامی سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی ادارے کو دی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More