گوگل کا اسسٹنٹ فیچر کیا ہے؟

سماء نیوز  |  Mar 26, 2021

فوٹو: گوگل

گوگل اس وقت نئے فیچر “میموری” یعنی اسسٹنٹ فیچر آن اینڈرائیڈ پر کام کررہا ہے جس کے تحت اپکی موبائل اسکرین پر موجود تصاویر، آئیڈیاز اور دیگر چیزوں کو ایک ہی جگہ پر محفوظ کرسکتے ہیں جبکہ اسمارٹ سرچ فنکشن کے ذریعے اسے دوبارہ تلاش بھی کرسکتے ہیں۔

کا استعمال کرکے میموری میں آئٹمز اسٹور کرسکتے ہیں یا ہوم اسکرین شارٹ کٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ ان میں مضامین، کتابیں، رابطے، واقعات، پروازیں، ہوٹلز، تصاویر، فلمیں، موسیقی، نوٹ، تصاویر، پلے لسٹ، ریسٹورینٹس، اسکرین شاٹس،ٹی وی شوز، ویڈیوز اور ویب سائٹیں شامل ہیں۔

نئے فیچر کے تحت جو چیز آپ محفوظ کرلیتے ہیں تو، آپ انھیں موجودہ اسنیپ شاٹ مینو کے ساتھ واقع میموری فیڈ میں دیکھ سکیں گےجبکہ یہ آپکو موبائل پر “اولڈر میموریز” اور “ٹوڈے” فولڈر کے ناموں سے ظاہر ہوگا۔

کچھ آئٹمز جیسے گوگل ڈرائیو، ڈاکس فائل یا شیٹ کےلیے آپکو ’سرچ فلائٹ اسٹیٹ‘ کا آپشن دیا جاتا ہے۔ جس کے علاوہ اس میں مووی ٹریلر، کوکنگ ٹائم، ٹریک شپمنٹ اور بہت کچھ۔

صارفین نے اگر کوئی ریمائنڈر یگایا ہے تو وہ میموری میں بھی محفوظ ہوجاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More