جون میں 1800 اور 2100 ہرٹز فریکیونسی کی نیلامی ہوگی، امین الحق

سماء نیوز  |  Apr 03, 2021

حکومت نے تھری جی فورجی اضافی اسپیکٹرم کی نیلامی جون میں کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیرآئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ جون میں 1800 اور 2100 ہرٹز فریکونسی کی نیلامی ہوگی۔

بلوچستان کے علاقے کیچ میں ہائی اسپیڈ موبائل براڈ بینڈ منصوبے پر یو ایس ایف اور یوفون کے درمیان معاہدے کی تقریب ہوئی جس میں وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا بلوچستان کی تین بڑی شاہراہوں کو پر ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ منصوبے پر 70 فیصد کام مکمل ہوگیا۔

وفاقی وزیردفاعی پیداوارزبیدہ جلال نے کہا کہ منصوبے سے کیچ کی 8 لاکھ آبادی مستفید ہوگی۔چیئرمین پی ٹی اے عامرعظیم باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچ گئی جبکہ رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں مقامی سطح پر 16 لاکھ موبائل فونز تیار کیے جاچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More