کپل شرما نے مداحوں کو اپنے دوسرے بیٹے کا نام بتادیا

روزنامہ اوصاف  |  Apr 05, 2021

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارتی اداکار و کامیڈین کپل شرما نے مداحوں کو اپنے دوسرے بیٹے کا نام بتادیا۔کپل شرما نے اپنی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات ملنے پر ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر گلوکارہ نیتی موہن نے بھی ٹوئٹر کے ذریعے کپل کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان سے بیٹے کا نام بھی پوچھا۔نیتی کے سوال پر کپل نے پہلے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خیریت دریافت کی جب کہ ساتھ ہی بتایا کہ انہوں نےبیٹے کا نام ’تریشان‘ رکھا ہے۔نیتی موہن نے کپل کی جانب سے نام بتائے جانے پر ان کے بیٹے کے نام کی تعریف کی اور کہا کہ تریشان کپل سننے میں بہت اچھا لگتا ہے۔بھارتی اداکار و کامیڈین کپل شرما کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش یکم فروری کو ہوئی تھی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More