پب جی گیم سے پروان چڑھتے پرتشدد روئیے نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا

بول نیوز  |  Apr 05, 2021

آئس نشہ اور پب جی گیم کی لت، لاہور کے نوجوان نے اہلخانہ سے جھگڑا کیا، بحث کے بعد ماں، بہن اور بھابی کو گولیاں مار دیں۔

لاہور کے علاقے نواں کوٹ کے رہائشی بلال نامی نوجوان نے گھر والوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون اور ایک مرد کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ 2 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بہن، بھابھی اور بھائی کے علاوہ اس کا دوست بھی شامل ہے۔ زخمی خاتون ملزم کی والدہ ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ

ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ کا کہنا ہے کہ ملزم نے بالکل گیم کی طرح سین دہرایا ہے، جبکہ یہ آئس کا بھی عادی تھا اور گھر میں جھگڑے کے بعد یہ قدم اٹھایا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More