نیپرا: بجلی مزید 64پیسے فی یونٹ مہنگی

سماء نیوز  |  Apr 07, 2021

فوٹو: ٹوئٹر

نیپرا نے بجلی ایک ماہ کے ليے 64پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 64 پیسے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکشین جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

بجلی کی قیمت 64پیسے بڑھنے سے صارفین پر 4ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ نیپرا کی جانب سے اضافی وصولی اپریل کے بلوں کی مدمیں لی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

دو ماہ قبل بھی وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 95پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔

قبل ازیں 11فروری کو سہ ماہی بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کےلیے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا، جس سے عوام کی جیب پر 84 ارب روپے اضافی بوجھ پڑا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More