بھارتی فلم ساز کی اہلیہ اور بیٹی نے خودکشی کرلی

سماء نیوز  |  Apr 08, 2021

بھارتی فلم ساز سنتوش گپتا کی اہلیہ اور بیٹی نے مبینہ طور پر آگ لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے سنتوش گپتا کی 55 سالہ اہلیہ اسمتا اور بیٹی سرشٹی نے ممبئی کے اندھیری کے ڈی این نگر میں اپنے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی،جس کے بعد پڑوسیوں نے پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔

افسران کے مطابق دونوں کو کوپر اسپتال لے جایا گیا جہاں اسمتا کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ سرشٹی نے منگل کو ایرولی نیشنل برنس سینٹر میں دم توڑ دیا ۔

رپورٹس کے مطابق اسمتا نے انتہائی قدم اسلئے اٹھایا کیونکہ وہ طویل عرصہ سے گردوں کے عارضے میں متبلا تھیں۔

ڈی این نگر پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر بھرت گائیکواڑ کے مطابق واقع کی دو الگ الگ رپورٹ درج کی گئی ہیں اور مزید تحقیقات جارہی ہے ۔

فلم میکر سنتوش گپتا کو فلم فرار، رومی دی ہیرو اور آج کی عورت جیسی چھوٹی بجٹ کی فلموں کیلئے جانا جاتا ہے، تاہم اس معاملہ میں ابھی تک ان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More