ریپ سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر جمائما کا ردعمل

سماء نیوز  |  Apr 09, 2021

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ان کے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے سے متعلق حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

جمائما نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کے بیان پر مبنی ایک خبر شیئر کی اور اس کے ساتھ قرآن پاک کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اس کی ذمہ داری مردوں پر عائد ہوتی ہے۔

اگلی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ میرا خیال ہے کہ یہ ترجمے کی غلطی ہے اور یا عمران خان کی بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

جمائما نے کہا کہ کیونکہ جس عمران کو میں جانتی ہوں وہ کہتا تھاکہ پردہ عورتوں کے نہیں بلکہ مردوں کی آنکھوں پر ڈالنا چاہیے۔

جمائما نے سعودی عرب کی ایک بزرگ خاتون کا قصہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی یاد ہے کہ جب برسوں پہلے وہ سعودی عرب میں تھیں تو ایک بزرگ خاتون برقع اور نقاب کیے ہراسانی کا شکار ہوئی تھیں ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے اتوار کے روز ٹیلی فون پرعوام سے براہ راست بات چیت کے دوران ملک میں زیادتی بڑھتے واقعات کے بارے میں کہا تھا ’جب آپ معاشرے میں فحاشی پھیلائیں گے تو جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگا‘۔

وزیر اعظم کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر بحث کی گئی ساتھ ہی کئی سیاسی، سماجی شخصیات اور تنظیموں نے بھی مذمت کی تھی۔

پاکستان انسانی حقوق کمیشن نے بھی وزیر اعظم عمران خان کے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے کے بیان کی مذمت کی تھی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More