ٹی20سیریز: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

سماء نیوز  |  Apr 10, 2021

فوٹو: پی سی بی

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی20 پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، محمد حفيظ، حيدرعلی، محمد نواز، فہيم اشرف،حسن علی، شاہين شاہ آفريدی،عثمان قادر اور حارث رؤف شامل ہیں۔

چار میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم پروٹیز کے دیس میں ایک روزہ سیریز جینےکے بعد ٹی20 سیریز کےلیے فیورٹ قرار دی جارہی ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقی قائد ٹیمبا باووما ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ باووما کی غیرموجودگی میں ہینرچ کلاسین پروٹیز کی قیادت کررہے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین کھیلےگئے ٹی20 میچوں میں سے 9میں جنوبی افریقہ جبکہ ‏‏8 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More