سعودی عرب: رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 13 اپریل کو ہو گا

ہم نیوز  |  Apr 11, 2021

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں پہلا روزہ 13 اپریل بروز منگل کو ہو گا۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے آج 29 شعبان کو چاند دیکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔

پاکستان میں روہت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو پشاور میں ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشت دنوں اپنے بیان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا تھا کہ ملک بھر میں رمضان المبارک اور عید کا چاند ایک ہی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم قوم کو متحد کرنا چاہتے ہیں جبکہ سائنسی علوم اور گواہی سے قرآن و سنت کی روشنی میں فیصلہ کریں گے۔ نئی رویت ہلال کمیٹی نئی روایات قائم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

علمائے کرام نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی ترجیحات واضح ہیں جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک اور عید کے چاند پر اتفاق پہلی اور اہم ترجیح ہے۔ قوم کو ایک رمضان اور ایک عید کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی سائنسی علوم اور گواہوں کو شریعت اسلامیہ کے احکامات کے مطابق دیکھے گی اور قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More