حکومت فنکاروں کورائلٹی کی ادائیگی کیلئے کام کررہی ہے

سماء نیوز  |  Apr 13, 2021

تصویر:سماء ڈیجیٹل

شوبزسیلیبرٹیزکی جانب سے دوبارہ نشرکیے جانے والے ڈراموں پررائلٹی دیے جانے کے مطالبے پر حکومت کی جانب سے اقدامات کیے جانے کا عندیہ دے دیا گیا۔

اس حوالےسے کی جانے والی ٹویٹ میں پی ٹی آئی سینیٹرفیصل جاوید نے لکھا ” دنیا کے بیشترممالک میں فنکاروں کو ان کا کام دوبارہ نشرکیے جانے پررائلٹی دی جاتی ہے، پاکستان میں پاکستان میں ، جہاں اداکاروں کو پہلے ہی کم معاوضہ ادا کیا جاتا ہے ، وہاں مالی ساکھ یقینی بنانے کے حوالے سے کوئی قانون نہیں ہے”

فیصل جاوید نے بتایا ” میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہوں اور اس اہم مسئلے کو حل کرنے کے لئے جلد ایک جامع بل لایا جا رہا ہے”

فنکاروں کو رائلٹی ادا کیے جانے سے متعلق بحث کا آغاز اداکارہ نائلہ جعفری کی ایک ویڈیو سے ہواجس میں انہوں نے ٹی وی چینلز سے پرانے ڈراموں کو دوبارہ چلائے جانے پر فنکاروں کو بھی رائلٹی اداکرنے کی درخواست کی تھی، اداکارہ کا کہناتھا کہ وہ گزشتہ 6 سال کے دوران کینسر کے علاج پر اچھی خاصی رقم کرچکی ہیں، چینل مالکان ان کے دوبارہ دکھائے جانے والے ڈراموں کی رائلٹی ادا کریں تو یہ ان کیلئے مددگار ثابت ہوگی۔

اس ویڈیو کے بعد یاسرحسین، میکال ذوالفقار،عشناء شاہ سمیت کئی فنکاروں نے نائلہ کے موقف کی حمایت  کرتے ہوئے ان کے حق میں آواز اٹھائی اور فنکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے قوانین کا مطالبہ کیا۔

مغرب میں اداکاررائلٹی کما کراچھے انداز میں زندگی گزارتے ہیں ، جسے ٹیلی ویژن کی صنعت میں “بقایا جات ” کہا جاتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ، 1990 کے ہٹ سٹ کام ” فرینڈز” میں کام کرنے والے اداکارو ں کو اسے دوبارہ نشرکرنے پرایک قسط کے تقریبا 10ہزار ڈالرز ادا کیے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More