رمضان المبارک، اسٹیٹ بینک نے دفتری اور کاروباری اوقات کار کا اعلان کردیا

بول نیوز  |  Apr 13, 2021

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران دفتری اور کاروباری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے لئے اسٹیٹ بینک نے دفتری اور کاروباری اوقات کار کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق  ماہ رمضان میں بینکوں کے کاروباری اوقات کار پیر تا جمعرات صبح 10تا دوپہر1:30بجے تک ہونگے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں جمعہ کو تمام بینک صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کاروباری لین دین کیلئے کھلے رہیں گے۔

بینکوں کے دفتری اوقات کار پیر تا جمعرا ت صبح 10 تا 4 بجے اور بروز جمعہ صبح 10 تا دوپہر 1 بجے تک ہونگے ۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More