آئندہ مالی سال کا بجٹ 8 ہزار ارب روپے سے زیادہ ہو گا، ابتدائی تجاویز تیار

ہم نیوز  |  Apr 14, 2021

آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کی ابتدائی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں جس کا حجم آٹھ ہزار ارب روپے سے زیادہ ہو گا ۔

ذرائع کے مطابق صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت تین ہزار پانچ سو ستائیس ارب روپے جاری ہوں گے ۔

اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ آٹھ سو ارب کے قریب جب کہ بجٹ خسارہ چھ فیصد رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح آٹھ فیصد تک رہے گی ۔ دفاعی بجٹ میں اضافہ ہو گا جس کے لیے ایک ہزار تین سو تیس ارب روپے مختص کرنے کا امکان ہے ۔

نئے مالی سال میں مجموعی طور پر  چودہ سو ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جائیں گے۔ ٹیکسز اور جی ایس ٹی کی مد میں رعایت ختم کی جائے گی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More