فطرہ اور فدیہ کی رقم مقرر کردی گئی

سماء نیوز  |  Apr 15, 2021

فائل فوٹو

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سابق چیئرمین اور مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے صدقہ فطر اور فدیہ کا اعلان کردیا ہے۔

فطرہ اور فدیہ کی کم ازکم مقدار چکی کے 2 کلو آٹا کے حساب سے رقم 140 روپے مقرر کی گئی ہے۔ گندم کے حساب سے یہ فطرہ کی کم سے کم رقم ہے۔ اسی طرح کفارہ قسم 140 ہے، جب کہ کفارہ اور فدیہ صوم 60 مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے۔ اس حساب سے رقم 8400 روپے فی روزہ بنتی ہے۔

فائل فوٹو

مفتی منیب الرحمان کے مطابق اہل ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فدیہ ادا کریں۔ فطرے کا تعین چکی کے آٹے کی 2 کلو قیمت سے کیا گیا ہے، جو کے حساب سے فطرے کا نصاب 320، کھجور سے 960 روپے ہے۔

مفتی منیب کا مزید کہنا تھا کہ کشمش سے فطرے کا نصاب 1920 اور پنیر سے 3450 روپے ہے۔

مفتی منیب الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے ، وہ تیس روزوں کا فدیہ چکی کا آٹا 8400 روپے ،جو 19200 روپے ، کھجور 57600روپے ، کشمش 115200روپے اداکریں۔

انہوں نے کہا کہ جن حضرات کو اللہ نے رزق میں کشادگی عطاکی ہے اور وافر دولت سے نوازاہے ، وہ اپنی مالی حیثیت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جَو ،کھجور ،کشمش یا پنیر کے حساب سے فطرہ ، فدیہ اور کفار ہ اداکریں ۔

صدقۂ فطر کیا ہے؟صدقۂ فطر جسے فطرانہ یا فطرہ بھی کہتے ہیں، اسے بدنی زکوٰۃ بھی قرار دیا گیا ہے جو صاحبِ استطاعت افراد کی جانب سے رمضان المبارک میں نماز عید الفطر سے قبل مستحق افراد کو دینا واجب ہے۔

کفارۂ صوم کیا ہے؟فرض روزہ کسی بھی وجہ سے توڑ دینے پر کفارۂ صوم یعنی روزے کا کفارہ ادا کرنا لازم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More