ہالی ووڈ اداکارہ جاڈا پنک اسمتھ کی حجاب میں تصاویروائرل

سماء نیوز  |  Apr 15, 2021

بالی ووڈ کے سُپراسٹارول اسمتھ کی اہلیہ اور اداکارہ وگلوکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ نے ماہ رمضان میں حجاب کے ساتھ تصویرشیئرکی ہے جو خوب وائرل ہورہی ہے۔

جاڈا نے مشرق وسطیٰ میں موجود ہونے کا پتہ دیتے ہوئے انسٹا گرام پرایک سیلفی شیئرکی جس میں وہ پیچ رنگ کا حجاب پہنے ہوئے ہیں۔

جاڈا نے کیپشن میں لکھا ” مجھے واقعی لگتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں مجھ پر پیچ کلرجچتا ہے ”۔

اداکارہ کے مسلم مداحوں نے اپنی ثقافت کو اجاگر کرتی اس تصویر کو بےحد پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔

اس سے قبل جاڈا نے انسٹا پر جاڈا اسمتھ نے اپنی حجاب میں ملبوس تصاویر شیئر کی تھیں۔

تقریبا 2 سال قبل بیرون ملک ہونے والے صوفی میوزک فیسٹول میں عابدہ پروین کے ساتھ تصاویرشیئرکرتے ہوئے انہیں اپنی روحانی والدہ قراردیا تھا۔

بیک وقت اداکارہ، گلوکارہ، کامیڈین و رائٹر جاڈا خود بھی گیت نگارکرتی ہیں۔

جاڈا اماضی میں واضح کر چکی ہیں کہ وہ کسی ایک مذہب سے وابستہ نہیں تاہم ان کی زنگی میں مختلف مذاہب کے کئی پہلو شامل ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ” میں نے مساجد میں نماز پڑھی لیکن میں مسلمان نہیں ہوں، میں نے بھگود گیتا پڑھی لیکن میں ہندو نہیں ہوں، میں نے مندروں میں دھیان لگایا لیکن میں بدھسٹ نہیں ہوں۔ میں انسان کے مہربان ہونے پریقین رکھتی ہوں اورہم میں سے ہر ایک کو طے کرنے کا حق ہے کہ ہم کیا ہیں اور کیا نہیں ”۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More