کرونا کی نئی قسم بھارت سے برطانیہ پہنچ گئی

سماء نیوز  |  Apr 16, 2021

بشکریہ بی بی سی

بھارت میں تیزی سے پھیلتی کرونا وائرس کی نئی قسم برطانیہ پہنچ گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں اداروں کے مطابق کرونا وائرس کی اس نئی بھارتی قسم میں برطانیہ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اب تک جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 77 برطانوی شہریوں میں نئی بھارتی قسم بی ون617 کے انفیکشن کی تصدیق کی گئی ہے۔ برطانوی وزارت صحت کے مطابق یہ مریض 14 اپریل تک رپورٹ ہوئے۔

برطانوی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ تصدیق کیے گئے کیسز میں سے 73 مریضوں کا تعلق برطانیہ جب کہ 4 کیسز کا تعلق اسکاٹ لینڈ سے ہے۔ یہ پہلی دفعہ ہے کہ برطانیہ میں پی ایچ ای نے نئی کرونا قسم سے متعلق رپورٹ کیا ہے۔

وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ وائرس کی ایک ایسی قسم ہے جس سے متعلق تاحال کوئی تحقیق نہیں کی گئی، جب کہ اس سے متعلق جانچ پڑتال جاری ہے، یہ ایک انتہائی مہلک قسم ہے، جو تیزی سے انسانی جسم اور اس کی قوت مدافعت پر اثر کرتی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی نئی بھارتی قسم میں تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت ہے۔ برطانیہ نے بھارت کو اب تک ریڈ لسٹ میں شامل نہیں کیا۔ دوسری جانب بھارت میں کرونا وائرس کی بگڑتی صورت حال کے باعث نئی دلی میں ویک اینڈ کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نئی دلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا کہنا ہے کہ کرونا کنٹرول کرنے کیلئے ویک اینڈ کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت کی کئی ریاستوں میں کرونا ویکسین بھی کم پڑ گئی ہیں، جب کہ وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا عمل بھی جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More