امریکی ریاست انڈیانا میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

ہم نیوز  |  Apr 16, 2021

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا پولس میں ائیرپورٹ کے قریب فائرنگ ہوئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والوں کے متعلق فی الحال زیادہ معلومات نہیں ہیں تاہم فائرنگ کے نیتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ائیرپورٹ کے قریب عمارت میں کی گئی اور جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔

انڈیان پولس میٹرو پولیٹن محکمہ کے آفیسر جینی کک کے مطابق پولیس کو مقامی وقت رات 11 بجے کے لگ بھگ کال موصول ہوئی اور پولیس نے فوری ایکشن لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک اسلحہ بردار شخص نے باہر کھڑی کار پر بھی فائرنگ کی جس سے کار میں سوار لڑکی زخمی ہوگئی۔

جس عمارت میں فائرنگ کی گئی اس میں4ہزار سے زائد افراد ملازمت کرتے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق اسلحہ بردار شخص اندھا دھند فائرنگ کر رہا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا میں نشر ہونے والی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے اور علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ایک پولیس افسر نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ متعدد افراد زخمی ہوئے جانی نقصان کا بھی خطرہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More